fbpx
gulberg-islamabad-official-website
urdu
Urdu - Gulberg Islamabad | Official Website

: گلبرگ ڈاکومنٹری

گلبرگ اسلام آباد

گلبرگ اسلام آباد ،اسلام آباداورراولپنڈی کے سنگم پرواقع جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایک پر آسائش،محفوظ، اور سر سبز رہائشی منصوبہ ہے جس میں ہرطبقہ اور شعبہ ہائے زندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ریذیڈنشیل گھر اورفارم ہاؤس کے پلاٹس ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ ماہرین فکر کے مطابق آنے والے چند سالوں میں گلبرگ گرینز نہ صرف جڑواں شہروں کے رہائشی افراد بلکہ دیگر شہروں اور ممالک سے اسلام آباد آکر رہائش یا کاروبار کرنے کے خواہش مندافراد کا اولین انتخاب ہوگا۔پاکستان میں سی پیک کے عظیم و شان منصوبے کی شروعات کے بعد بیشتر ممالک سے ملٹی نیشنل کمپنیاں دارالحکومت میں اپنے دفاتر اورملازمین کی رہائش کے لئے گلبرگ کو ترجیح دے رہی ہیں۔

گلبرگ ایکسپریس وے

گلبرگ ایکسپریس وے 220فٹ چوڑی سڑک ہے جو کہ گلبرگ گرینز سے ہوتی ہوئی ایک جانب گلبرگ ریزیڈینشیا تک جاتی ہے اوردوسری جانب اسلام آباد پارک روڈسے جا ملتی ہے۔ ایکسپریس وے پرایک نہایت شاندار انڈرپاس تعمیرکیا جا چکا ہے جس پرٹریفک رواں دواں ہے اورجلد گلبرگ پائن ایونیو اوراسلام آباد پارک روڈ کے درمیان ایک اوراوورہیڈ بریج تعمیرکیا جائیگاجس سے اسلام آباد سے آنے والوں کیلئے مزیدآسانی ہوجائیگی۔ گلبرگ ایکسپریس وے کودونوں شہروں کے درمیان ایک اہم رابطہ سڑک کی اہمیت حاصل ہے جو کہ آنے والے دنوں میں راولپنڈی کے لوگوں کو اسلام آباد کی نہ صرف آسان رسائی فراہم کرے گی بلکہ اس شاہراہ پرموجود کاروباری مراکز کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریگی۔ اس روڈ پر خاص طورپر سولر سڑیٹ لائٹس لگائی گئی ہیں جس سے نہ صرف بجلی کی بچت ہوگی بلکہ لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

سرسبز ماحول

! خوشگوار زندگی کا ضامن

خوشگوار اور صحت مندزندگی کا حصول سب کا حق ہے ۔ آپ کے حق کو
اپنا فرض سمجھتے ہوئے گلبرگ اسلام آباد آپکو ایک سرسبز و شاداب ، آلودگی
سے پاک ماحول فراہم کرنے کا عزم لئے دارالحکومت کے اندر ایک خوبصورت
شہر بنانے کیلئے سر گرم ہے ، ایک ایسا شہر جو قدرتی خوبصورتی کے
ساتھ ساتھ آپکو وہ سب سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے جو آپکی زندگی
کو خوب سے خوب تر بنائیں گی۔
*بہترین انفرسٹکچر
*پر فضا ماحول
*بجلی ، پانی ، گیس جیسی بنیادی سہولیات کی یقینی فراہمی
*وسیع و عریض سڑکیں
*سکول،کالجز، یونیورسٹیز کا قیام

گلبرگ گرینز

گلبرگ گرینز اپنی نوعیت کی واحد ڈویلپمنٹ ہے

جہاں 4کنال ، 5کنال اور 10کنال کے

رہائشی فارم ہاؤس کے رہائشی پلاٹس ڈیزائن کئے گئے ہیں، جس میں انڈر
گراؤنڈ بجلی ، سوئی گیس، واٹرسپلائی ، سیوریج /ڈرینج کا نظام موجودہے۔

سٹریٹس میں کشادہ فٹ پاتھ بنائے گئے ہیں جس میں روشنی کیلئے سولر
لائٹس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ وسیع و عریض سڑکوں کا نیٹ ورک ،جدید طرز کی
مساجد ، سکولز، کالجز، مارکیٹس، میگا مال، گالف کورس،کلب اوروہ تمام سہولیات
فراہم کی گئی ہیں جو آپکو ایک آرام دہ اور پرآسائش زندگی گزارنے میں مدد گار
ثابت ہونگی۔

گلبرگ ریذیڈنیشیا

گلبرگ ریذیڈنیشیا اپنی نوعیت کی واحد ڈویلپمنٹ ہے

جہاں 5مرلہ،7مرلہ،10مرلہ،14مرلہ، 1کنال اور 2کنال کے

خوبصورت رہائشی پلاٹس بنائے گئے ہیں۔یہاں پر بھی گلبرگ گرینز کی

طرح ہر وہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو ا یک آرام دہ زندگی گزارنے

کیلئے ضروری ہیں۔وسیع سڑکیں،مارکیٹس،سکولز،کالجز،اپارٹمنٹس

اور ہسپتال وغیرہ کیلئے گلبرگ ریذیڈنیشیا میں پلاٹس مختص کر

دیئے گئے ہیں تاکہ یہاں کی رہائشیوں کو خوشگوار زندگی کی

فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

گلبرگ کمرشل

تمام کاروباری سہولیات سے بھرپور

گلبرگ بزنس سکوائر

گلبرگ بزنس سکوائر تیسرا بزنس ڈسٹرکٹ ہے جو کہ بلاک AاورC کے درمیان 220 فٹ چوڑی پارک ایونیو پرواقع ہے۔ یہاں پر177گزسے لیکر 277گز تک کے کمرشل پلاٹس ڈیزائن کئے گئے ہیں۔بزنس سکوائر میں بھی بے شمارپراجیکٹس زیرتعمیر ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:اکبرآرکیڈ، ویژن آرکیڈ،ون پیکیڈلی،روشن ہائٹس،گلبرگ ہائٹس،گولڈن ہائٹس، ایمپوریم، فالکن ہائٹس، رائل کارپوریشن

گلبرگ بزنس پارک

گلبرگ بزنس پارک دوسرا بزنس ڈسٹرکٹ ہے جو قائداعظم بریج کے قریب واقع ہے۔ یہاں پر 177گز سے لیکر 250گز تک کے کمرشل پلاٹس ڈیزائن کئے گئے ہیں یہاں پربہت سے پراجیکٹس بھی زیرتعمیر ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں: بزنس ہب،گلبرگ ٹریڈ سنٹر،گلبرگ پائینز،گرین ٹاور،ملین سٹون

گلبرگ بلیو ایریا

گلبرگ بزنس ایونیو میں ایک ایکٹرکے کمرشل پلاٹس بنائے گئے ہیں جس کو بلیو ایریا کا نام دیا گیا ہے جہاں آمدورفت کیلئے چاروں اطراف سروس روڈ بنائی گئی ہے اورپارکنگ کیلئے سروس روڈکے ساتھ ساتھ الگ سے پارکنگ پلاٹس مختص کئے گئے ہیں۔ گلبرگ بزنس ایونیو جڑواں شہروں میں رابطے کی وجہ سے ایک خاص اہمیت کی حامل ہے جس کی بدولت ان کمرشل پلاٹس پر تجارتی سرگرمیاں راولپنڈی اسلام آباد کے کسی بھی تجارتی مرکز سے زیادہ ہونگی۔

گلبرگ پارک ایونیو کمرشل ایریا

پارک ایونیو 220فٹ چوڑی سڑک ہے جو پائن ایونیو سے ہوتی ہوئی اسلام آباد پارک روڈ سے لنک ہوگی۔ اس پر بھی ایک مین کمرشل ایریا ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں 180×450فٹ یعنی 2ایکٹر کے خوبصورت کمرشل پلاٹ ڈیزائن کئے گئے ہیں جس پر آٹھ منزل تک کی تعمیر کی اجازت دی گئی ہے۔ ان پلاٹوں پربھی رسائی کیلئے چاروں اطراف سے سروس روڈ اورپارکنگ موجود ہے۔ یہ پلاٹ اپنے بڑے سائز کی وجہ سے ملکی اورغیرملکی بڑی کمپنیز کیلئے نہایت موزوں ہیں۔

اسلام آباد میں.. سب پرکشش ضروریات کے ساتھ

اپنے قیمتی سرمایا پر مقبول ریٹرن حاصل کریں

3 Minutes

from Islamabad Airport

10 Minutes

from Zero Point

14 Minutes

from Abpara Market

15 Minutes

from Rawat T-junction

ہم سے رابطہ کیجئے

آن لائن انکوائری یا ہماری ٹیم سے رابطہ کیجئے

اسلام آباد میں معیاری لوکیشن

محفوظ اور مستحکم سرمایا

Commercial

Expanding Horizontally, Growing Vertically, catering to the commercial needs

Corporate

Corporations never sleep, and so does the cities where these institutions dock.

Farm Houses

Where the Green Glares like Gold Passionately planned & aesthetically developed

Greenery

80% Greener..100% Healthier ! Gulberg is Environment friendly.

Infrastructure

Sustainable and Highly Durable Infrastructure for you and upcoming generations.

Knowledge City

Expanding the Knowledge Horizons with an eye on the future needs of generation

Recreational

Quality Fun for Everyone. No wonder the family’s fun moments stay forever!

Residencia

Be the Icon of the Finest Lifestyle! residential plots of 5, 7, 10 & 20 Marlas