gulberg-islamabad-official-website
urdu

گلبرگ اسلام آباد کی خصوصیات


پاکستان میں ہاؤسنگ سوسائٹیز نے گزشتہ چند سالوں میں بہت ترقی کی ہے اس سے پہلے سوسائٹیوں کازمین پرموجود ہونا اور ترقی پزیرہونا ایک تصور تھا۔ لیکن گزشتہ چند سالوں میں اس تیز ی سے بننے والی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ایک خوش آئند اقدام ہے جو بڑے پیمانے پر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کررہی ہیں ۔ اگر میں کبھی اپنا ذاتی گھر کسی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بنا نا چاہوں گا یا گھربنانے کیلئے زمین خریدنا چاہوں گا تو میری اولین ترجیح ’’ گلبرگ اسلام آباد‘‘ ہی ہوگی اور ہاں میرے پاس یہاں گھر بنانے اور زمین کا انتخاب کرنے کی مضبوط وجوہات موجود ہیں جس سے میں مکمل طورپر متفق ہوں اب آتے ہیں ان وجوہات کی جانب جن کے باعث گلبرگ اسلام آباد باقی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے منفردحیثیت رکھتی ہیں۔
سب سے پہلے آتے ہیں سکیورٹی کی جانب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر آپ غیر محفوظ اورپر سکون نہیں توآپ کی زندگی کتنی مشکل ہے۔گلبرگ اسلام آبادمکمل طورپر ایک گیٹیڈ کمیونٹی ہے جس میں بہترین سکیورٹی سسٹم ڈیزائن کیا گیا ہے اورہرجگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن کے باعث گلبرگ اسلام آباد ایک مکمل پر محفوظ اورپر سکون ماحول فراہم کرتا ہے، تمام سکیورٹی وہیکل اورسکیورٹی گارڈ24گھنٹے گلبرگ اسلام آباد کی سکیورٹی کو فول پروف بناتے ہیں اوریہ ہی وجہ ہے جس کے باعث میں گلبرگ اسلام آباد میں رہنا پسند کروں گا، یہاں مکمل محفوظ اورپرسکون ماحول فراہم کیا گیا ہے یہاں میں آپ کو بتاتا چلو کہ مجھے گلبرگ اسلا م آباد کے پراجیکٹ کی تصاویر کشی کرنی تھی اورمیں اپنا کام کرنے صبح سویرے 5:30پر گلبرگ اسلام آباد آیا تو سکیورٹی گارڈ نے مجھے اپنی شناخت کرانے کو کہا اور میرا نیشنل آئی ڈی کارڈطلب کیا میں نے اپنی شناخت کروائی اس کے بعد گارڈز نے مجھے جانے دیا لیکن پھر وہ مجھے دور تک جاتے ہوئے دیکھتا رہا جس کے باعث میرا دل مطمئن ہوگیا کہ گلبرگ اسلام آباد رہائشیوں کو ایک مکمل طورپر محفوظ اورپرسکون رہائش فراہم کررہاہے اورمیں یہاں رہنا پسند کرونگا۔
2۔ہماری قیمتیں سب سے مناسب ہیں
سی ڈی اے کے سیکٹر میں زمین خریدنے کے خواب اکثر ہم دیکھتے ہیں لیکن سی ڈی اے سیکٹرز میں زمین کی قیمتیں ہمارے تصورات سے کئی گناہ مہنگی ہیں جب تک آپ کے پاس اچھے خاصی رقم نہیں ہوتی آپ اسلام آباد میں زمین نہیں خرید سکتے، لیکن اگر آپ اسلام آباد میں زمین خریدنا اورگھر بنانا چاہتے ہیں تو اس کی بہت سے وجوہات ہیں ،کیونکہ یہ دارالحکومت میں ہے ،یہاں کاروبار بہت اچھا ہے،تعلیمی ادارے اور تعلیم بہت اچھی ہے آپ اپنے بچوں کا بہتر مستقبل دیکھتے ہیں تمام بنیادی سہولیات یہاں موجود ہیں ،پرسکون آرام دہ زندگی ہے،قدرتی خوبصورتی ہے ،خوشگوارموسم ہے اوراگر آپکو ان تمام سہولیات کے ساتھ گھر بنانے کیلئے زمین چاہیئے تو اسکے لئے آپ کو ادائیگی بھی اسی حساب سے زیادہ کرنی پڑتی ہے لیکن گلبرگ اسلام آباد دارالحکومت میں کم سے کم قیمت پرمکمل اور پرسکون اورآرام دہ زندگی فراہم کرتا ہے جوکہ صرف آپ خواب میں دیکھتے ہیں گلبرگ اسلام آباد آپ کے خوابوں کوحقیقت میں بدل رہا ہے گلبرگ اسلام آباد میں زمین کی قیمتیں سی ڈی اے سیکٹرز سے کئی گناہ کم ہیں اوریہاں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ یہاں ایک مکمل آرام دہ زندگی گزار سکتے ہیں گلبرگ اسلام آباد آپ کے خوابوں کوسچ ثابت کررہا ہے جوآپ گھربنانے کیلئے خواب دیکھتے آئے ہیں ۔
یہ کوئی سوسائٹی نہیں بلکہ مکمل پر سکون زندگی کی ضامن ہے۔
ملک بھر کی طرح جڑواں شہروں کی کی زندگی بہت سنجیدہ ہے اور راولپنڈی ایسے علاقوں پرمشتمل ہے جو بہت قدیم ہیں یہ قدیم فن تعمیر کا حصہ بھی ہے یہ شہر اتنی آبادی کو اپنے اندر سمیٹنے کے قابل نہیں تھا جو اس میں موجود ہے یہاں بے ترتیب تعمیرات ہیںیہی وجہ ہے کہ لوگ اسلام آباد جیسے پر سکون شہر میں گھر بنانے کیلئے زمین خریدنا پسند کرتے ہیں ۔
اور یہ تمام سہولیات آپ کوگلبرگ اسلام آباد فراہم کررہا ہے اورمناسب قیمت پر بھی 
جب گلبرگ اسلام آباد کی بنیاد رکھی گئی تو ڈویلپر کیلئے اس صورتحال سے نمٹنے مشکل تھا کہ اس کی منصوبہ بندی کیسے کی جائے، بلآخردن رات محنت کے بعد گلبرگ اسلام آباد ایک مکمل شہر بن کر سامنے آیا جہاں ضروریات زندگی کی تمام آسائشیں موجود ہیں یہ ایکسپریس وے نزدیک ترین سوسائٹی بنائی گئی ہے۔ یہاں کھلی سڑکیں، اسکول، کالج، ہسپتال ،جھیل ،تجارتی مرکز اور کارپوریٹ مراکز اورایک مکمل شہر کی تمام سہولیات موجود ہیں۔
بنیادی سہولیات، چونکہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں ایک جدیدپیشرفت ہے وہ عام طورپر رہائشیوں کوزندگی کی تمام سہولیات فراہم کرتی ہیں جن میں بجلی، پانی ، گیس کی فراہمی مناسب قیمتوں کے ساتھ شامل ہے شہروں میں یہ سہولیات عام طورپر فراہم کی جاتی ہیں جبکہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں صاف ستھرا ماحول،پر سکون اور خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے مکمل سہولیات کرتا تو ضرور ہے جوایک پر سکون زندگی گزارنے کیلئے بہت ہیں تمام سہولیات یہاں موجود ہے یہ گلبرگ اسلام آباد کے بارے میں میرا مشاہدہ ہے کہ یہاں ضروریات زندگی کی تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو آپ کو اسلام آباد کی کسی اور سوسائٹی میں نہیں دیکھے گے 

Related posts

انٹرمیڈیا کرکٹ لیگ2018

گلبرگ اسلام آباد نے جنگ میڈیا کرکٹ لیگ 2018کو سپانسر کیا...

Continue reading

موسم کی صورتحال

پاکستان میں مون سون کی آمد آمد ہے اورآج کل مون سون کی...

Continue reading

پر آسائش اور آرام دہ زندگی کا دوسرا نام

گلبرگ گرین اسلام آباد جڑوں شہروں کی واحدہاؤسنگ...

Continue reading

Join The Discussion